میر فرید احمد پندرانی فرض شناس، دیانتدار اور متحرک افسر ہیں، عوامی حلقے


نصیرآباد( محمد یونس عمرانی)ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن پٹ فیڈر کنال نصیرآباد میر فرید احمد پندرانی کی بہترین حکمت عملی، مو¿ثر نگرانی اور انتھک کاوشوں کے باعث پٹ فیڈر کنال کے ذریعے زرعی پانی کی منصفانہ اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کی نگرانی میں نہ صرف کینال سسٹم کی صفائی اور دیکھ بھال کے کاموں کو تیز کیا گیا بلکہ پانی کی ترسیل کے نظام کو بھی مزید مو¿ثر بنایا گیا ہے، جس کے مثبت اثرات زرعی پیداوار پر نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ میر فرید احمد پندرانی نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ ان کی قیادت میں محکمہ ایریگیشن کا عملہ دن رات خدمات انجام دے رہا ہے تاکہ ٹیل کے علاقوں سمیت تمام زرعی اراضی تک پانی کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو کاشتکاروں اور عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ عوامی و زرعی حلقوں کا کہنا ہے کہ میر فرید احمد پندرانی ایک فرض شناس، دیانتدار اور متحرک افسر ہیں، جنہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے محکمہ آبپاشی کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے۔ ان کی خدمات کی بدولت نصیرآباد کے زرعی شعبے کو مزید استحکام حاصل ہو رہا ہے اور کاشتکاروں کو بروقت پانی کی فراہمی سے فصلوں کی بہتر پیداوار کی امید پیدا ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں