بسیمہ، آر ایچ سی سیاہوزئی کی ادویات عرصہ گزرنے کے باوجود واشک میں پڑی ہیں

بسیمہ (گلفام شبیر ) سیاہوزئی کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آر ایچ سی سیاہوزئی کے لیے مختص ادویات ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود واشک ہیڈکوارٹر میں پڑی ہوئی ہیں، مگر انہیں ہسپتال منتقل کرنے میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے۔ عوام کے مطابق یہ صورتحال علاقے کے مریضوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے،عوامی حلقوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، تاہم ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو مطلوبہ سرکاری ادویات نہیں مل رہیں اور وہ شدید مہنگائی کے باوجود بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں،عوامی حلقوں کے مطابق سابق ڈی ایچ او کے دور میں آر ایچ سی سیاہوزئی کی ادویات چوری ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، جبکہ موجودہ ڈی ایچ او بھی ادویات کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں ناکام نظر آ رہی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ادویات ہسپتالوں کے بجائے دفاتر اور گوداموں میں پڑی رہیں تو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد متاثر ہوتا ہے،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری صحت اور کمشنر رخشان ڈویڑن سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی سیاہوزئی کی ادویات فوری طور پر ہسپتال منتقل کی جائیں اور اس تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں