
جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے خلاف جماعتِ اسلامی جیکب آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعتِ اسلامی کے ضلعی دفتر سے دیدار علی لاشاری اور دیگر رہنماو¿ں کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا، جہاں مظاہرین نے دھرنا دے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا، جس سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف مل سکے۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار