پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناءنے شاندار آل راو¿نڈ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثناءکی شاندار آل راو¿نڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار تھی اور ایک وقت پہ 50 رنز پر آٹھ کھلاڑی آو¿ٹ ہو چکے تھے تاہم فاطمہ ثناءنے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے،ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری بھی تھی۔اس دوران انہوں نے طوبیٰ حسن کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم کی۔وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور کرنے والی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم باآسانی کامیابی کی جانب بڑھ رہی تھی مگر فاطمہ ثناءنے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔انہوں نے اہم مواقع پر حریف ٹیم کے نمایاں بلے بازوں کو آو¿ٹ کیا تاہم جنوبی افریقا نے آخرکار ہدف حاصل کر لیاتاہم فاطمہ ثناءایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی کپتان بن گئیں۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار