بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل شیڈول میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں اور شائقین کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت 2027 سے آئی پی ایل کا آغاز تقریباً 10 مارچ کو جبکہ اختتام 15 مئی کے آس پاس کیا جا سکتا ہے جو موجودہ شیڈول کے مقابلے میں تقریباً دو ہفتے پہلے ہوگا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کا انعقاد 28 مارچ سے 31 مئی تک ہوا تھا جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے ٹورنامنٹ عموماً مارچ کے آخر سے مئی کے اختتام یا جون کے آغاز تک جاری رہتا ہے تاہم بی سی سی آئی حکام اب ٹورنامنٹ کو پہلے شروع کرنے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ ایونٹ کے آخری مرحلے کے دوران بڑھتی ہوئی گرمی اور پری مون سون بارشوں کے خدشات ہیں۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کا مقصد کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مئی کے وسط کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس سے میچز کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ اس سال آئی پی ایل 28 مارچ کو شروع ہوا اور 31 مئی کو ختم ہوا۔ 15 مئی کے بعد بارشوں اور پری مون سون سیزن کے آغاز کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے جبکہ شدید گرمی بھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے موزوں نہیں ہوتی۔ذرائع کے مطابق مجوزہ تبدیلی کے تحت بی سی سی آئی ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں بھی ردوبدل کر سکتا ہے تاکہ تمام مقامی ٹورنامنٹس 10 مارچ تک مکمل ہو جائیں اور آئی پی ایل کا فوری آغاز ممکن بنایا جا سکے۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار