پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتے نو سال مکمل ہو گئے
ٹرافی اٹھانا میرے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا، یہ کامیابی پوری ٹیم، کوچنگ سٹاف، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ کاوش تھی، سرفراز
پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتے نو سال مکمل ہو گئے،سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو اوول گراو¿نڈ پر 180 رنز سے شکست دی تھی۔ سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اٹھانا میرے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ تھا، یہ کامیابی پوری ٹیم، کوچنگ سٹاف، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ کاوش تھی۔ فخر زمان نے کہاکہ فائنل میں کھیلی گئی اننگز اور وہ دن آج بھی یادگار ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ابرار احمد نے کہاکہ 2017 کا فائنل گھر بیٹھ کر دیکھا تھا اور پاکستان کی جیت پر بے حد خوشی ہوئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ سرفراز بھائی ٹرافی کراچی لائے تو ان کے گھر گیا لیکن رش کے باعث قریب سے نہیں دیکھ سکا۔ انہوںنے کہاکہ آج ٹرافی کو قریب سے دیکھنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ خرم شہزاد نے کہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لگائے گئے کیمپ میں اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے لیے نیٹ بولر تھا۔عامر جمال نے کہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ تھی، سیمی فائنل اور فائنل کی یادیں آج بھی ناقابلِ فراموش ہیں۔ عامر جمال نے کہاکہ فائنل میں ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ ہونے پر سب دباو¿ میں آ گئے تھے، اگلی ہی گیند پر شاداب خان کے شاندار کیچ نے پاکستان کو مقابلے میں واپس لا کھڑا کیا تھا۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار