اسلام آباد……. وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان سے واپسی پر وزارت صحت اور پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر صحت، وزیر اقتصادی امور اور پمز حکام نے شرکت کی، وزیراعظم کو شعبہ صحت کی صورتحال اور پمز آتشزدگی کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، انہوں نے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو پمز میں متبادل دنوں میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو پمز کی بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں علاج معالجے اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا پمز آتشزدگی پر ہنگامی اجلاس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ