حکومت بلوچستان نے عام امیدواروں کیلئے عمر کی حد 43، دو سالہ مستقل سرکاری ملازمین کیلئے 50 سال مقرر کردی

کوئٹہ :سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام امیدواروں، بشمول معذور افراد اور شہداءکے قانونی ورثائ، کے لیے سرکاری ملازمتوں میں بالائی عمر کی حد میں رعایت دے کر زیادہ سے زیادہ عمر 43 سال کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے سرکاری ملازمین جنہوں نے مستقل بنیادوں پر کم از کم دو سال کی مسلسل سرکاری ملازمت مکمل کرلی ہے، ان کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے۔ حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ مقررہ حدود سے مزید بالائی عمر میں کسی قسم کی رعایت کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے نہیں دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمومی عمر کی یہ رعایت ان آسامیوں پر لاگو نہیں ہوگی جہاں متعلقہ سروس رولز کے تحت پہلے ہی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے زائد مقرر ہے۔ بالائی عمر کی حد میں دی گئی رعایت نوٹیفکیشن کے اجرا کی تاریخ سے تین سال تک مو¿ثر رہے گی اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں