وسط مدتی الیکشن سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح 33 فیصد تک گرگئی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیرئیر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گرگئی۔برطانوی خبررساںادارے رائٹرز کے سروے کے مطابق آزاد ووٹرزمیں سے 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹکس کو ووٹ دیں گے جب کہ 22 فیصد کا کہناہے کہ وہ ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دیں گے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔دوسری جانب 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی مہنگائی اور روز مرہ اخراجات سے نمٹنے کے طریق کار سے ناخوش ہیں جب کہ نومبر مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ٹرمپ کی گرتی مقبولیت پر ڈیموکریٹس خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں