
بدین(پ ر) سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن حکومت سندھ کے تحت ضلع بدین میں فاو¿نڈیشن اسسٹڈ اسکولز کے 540 سے زائد اساتذہ کی بنیادی تعلیم (Foundational Learning) سے متعلق تربیت مکمل کر لی گئی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد ابتدائی جماعتوں میں تدریسی معیار بہتر بنانا اور بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، گہنور علی لغاری نے بدین کے مختلف علاقوں میں جاری کلسٹر بیسڈ تربیتی سیشنز کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہوسکتا جب تک اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور مسلسل سیکھنے کے مواقع فراہم نہ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی جماعتوں کے طلبہ کی تعلیمی بنیاد مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیت اساتذہ کو بچوں کے ساتھ مو¿ثر انداز میں رابطہ قائم کرنے، انہیں سیکھنے کے عمل میں دلچسپی دلانے اور جدید تدریسی حکمت عملیوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرے گی۔گہنور علی لغاری نے مزید کہا کہ کلسٹر بیسڈ تربیتی ماڈل اساتذہ کے درمیان تجربات کے تبادلے اور باہمی سیکھنے کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر اساتذہ کے لیے یہ اپنی نوعیت کی پہلی عملی اور منظم تربیت ہے جس سے ان کی تدریسی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ تعلیمی نظام میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور انہی کی محنت سے اسکول بچوں کے لیے پرکشش، محفوظ اور سیکھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ یونٹ مسرت پلیجو، سجاد گھلو، ڈسٹرکٹ ہیڈ بدین نصراللہ کھوسو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔یہ تربیتی پروگرام حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں بنیادی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور فاو¿نڈیشن اسسٹڈ اسکولز کے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار