
کوئٹہ (گلفام شبیر) پاکستان اتحاد میڈیا کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر گلفام شبیر کی قیادت میں صوبائی چیئرمین محمد رمضان بھٹو، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن حمید بلوچ اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سلیم کریم بلوچ نے کوئٹہ میں پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر حضور بخش کھوکھر اور مرکزی وائس چیئرمین مشتاق احمد کھلواڑ سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی،ملاقات میں بلوچستان بھر میں تنظیم کی موجودہ صورتحال، تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور فعال بنانے، صحافی برادری کو درپیش مسائل، تنظیمی توسیع، نئے یونٹس کے قیام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر گلفام شبیر نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں، ممبرشپ مہم اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا صوبائی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان ایک وسیع اور پسماندہ صوبہ ہے جہاں صحافی برادری کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کا مضبوط اور متحرک کردار وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صحافیوں کے حقوق کا مو¿ثر انداز میں تحفظ یقینی بنایا جا سکے ملاقات کے دوران کوئٹہ ڈویڑن میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور فوری طور پر ایک مضبوط، فعال اور نمائندہ ڈویڑنل کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے مختلف ناموں اور تنظیمی امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ ڈویڑن کو تنظیم کا ایک مضبوط اور فعال یونٹ بنایا جائے گا جو صوبے بھر میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اجلاس میں ڈاکٹر صلاح الدین کی قیادت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نئے ساتھیوں کی پاکستان اتحاد میڈیا کونسل میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔ شرکاءنے اس پیش رفت کو تنظیم پر اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے اور متحرک افراد کی شمولیت سے تنظیم مزید مضبوط اور مو¿ثر ہوگی اس موقع پر مرکزی رہنماو¿ں حضور بخش کھوکھر اور مشتاق احمد کھلواڑ نے بلوچستان کی صوبائی قیادت کی تنظیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلفام شبیر، محمد رمضان بھٹو، حمید بلوچ اور ان کی ٹیم محدود وسائل کے باوجود صوبے میں تنظیم کو فعال بنانے کے لیے قابلِ ستائش خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مرکزی قیادت بلوچستان کی تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں ایک مضبوط، فعال، غیر جانبدار اور حقیقی معنوں میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم بنایا جائے گا۔ صوبائی قیادت نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں تنظیمی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں تنظیم کو منظم اور مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صحافی برادری کے حقوق اور مفادات کا مو¿ثر انداز میں دفاع کیا جا سکے۔
بزدلانہ حملے حکومت کے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیراعلی
پاکستان انتہائی بحرانی حالت میں ہے،محمود خان اچکزئی
ملکی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ نے 5بہن بھائیوں ،والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی
بلوچستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، گورنر
بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے نجی شعبے کی شرکت ناگزیر ہے، چیف سیکرٹری
ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ
عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چودھری
خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے، اسحاق ڈار