خواتین سے متعلق حکومتی پروگرامز کے ثمرات دور دراز علاقوں تک پہنچائے جائیں، ربابہ بلیدی

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری شیر شاہ غلزئی نے ملاقات کی اور انہیں محکمہ کی کارکردگی، جاری منصوبوں، مختلف پروگرامز اور مجموعی محکمہ جاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری شیر شاہ غلزئی نے مشیر وزیر اعلیٰ کو محکمہ کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود، ترقی، تحفظ اور انہیں معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خواتین کی ترقی اور انہیں معاشرے میں مو¿ثر اور باوقار مقام فراہم کرنے کے لیے جاری اقدامات کو مزید مو¿ثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے محکمہ کے امور میں شفافیت، مو¿ثر نگرانی اور بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے متعلق حکومتی پروگرامز کے ثمرات صوبے کے دور دراز علاقوں تک پہنچائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں