عاصم کرد گیلو کے ترقیاتی منصوبے تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، کامریڈ فیاض جاموٹ

عاصم کرد گیلو کے ترقیاتی منصوبے تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، کامریڈ فیاض جاموٹ

بھاگ( نامہ نگار) صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے بھاگ تا بختار آباد روڈ کی منظوری دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کا اظہار کامریڈ فیاض جاموٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام کے دلوں پر راج کرے میر حمد عاصم کرد گیلو کے ترقیاتی منصوبے تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا گرمی ہو یا سردی دن ہو یا رات موصوف نے خدمت کے جذبہ سے سرشار جدوجہد کی ہے ہر مشکل وقت لوگوں کی بےلوث خدمت کی ہے وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں عوام کی بےپناہ محبت غریبوں کی دعائیں انکے ساتھ شامل حال رہی ہیں بھاگناڑی کے عوام انکے عوامی ترقیاتی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ماضی اور حال میں انہوں نے اپنی دلیرانہ جدوجہد کے ذریعے لوگوں کو شعور دیا ہے اور عوامی خدمت سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ہم اس عظیم قائد کہ شکر گزار ہیں کہ وہ بھاگ شہر جیسے پسماندہ علاقے کو ترقی و خوشحالی کیطرف گامزن کرنے کا عزم رکھتے ہیں انکے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں