لسبیلہ (خ ن)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءنے ضلع لسبیلہ کی تحصیل کنراج کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر ڈی سی لسبیلہ حمیرابلوچ اور ڈی آئی جی لسبیلہ ڈویژن عبدالقیوم پتافی ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی انکے ہمراہ تھے ددرپراجیکٹ سائٹ کیمپ آفس تحصیل کنراج آمد پر کمشنر اوردیگرانتظامی افسران کو چائنیز حکام نے خوش آمدید کہا،چیئرمین پراجیکٹ کی جانب سے کمشنر کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پراجیکٹ کی مجموعی کارکردگی پیداواری ،سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا گیا۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ددر پراجیکٹ پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا زیر زمین دھاتی مائننگ پراجیکٹ ہے جو بلوچستان میں زنک (جست) اور لیڈ (سیسہ) نکالنے کے لئے ضلع لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں قائم کیا گیا ہے۔منصوبہ پاکستان منرل ڈوویلپمنٹ کارپوریشن اور حکومت بلوچستان کی چینی مائننگ کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر شراکت داری کے تحت قائم ہے۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور ڈی آئی جی لسبیلہ نے پراجیکٹ کی مجموعی سیکورٹی،امن و امان، سیکورٹی انتظامات، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اقدامات،حفاظتی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیااورپراجیکٹ انتظامیہ سے مختلف امور پر سوالات کئے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے پراجیکٹ کی سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے پراجیکٹ مینجمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن کا ددر پراجیکٹ کنراج کا دورہ ‘مختلف امور کا جائزہ لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل