ڈپٹی کمشنر دکی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی کا اہم اجلاس

دکی(خ ن) ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع دُکی میں منشیات کی روک تھام، غیر قانونی کاشت کے خاتمے اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی دُکی منصور احمد بزدار، نمائندہ اینٹی نارکوٹکس فورس، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چرسبھنگ تلفی مہم 2026 کے حوالے سے ضلع دُکی میں غیر قانونی منشیات کی کاشت کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور مشترکہ کارروائیوں کو مزید مربوط بنانے پر زور دیا گیا۔ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہمات کو مو¿ثر بنانے، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شعور اجاگر کرنے اور منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے قانون کے مطابق کارروائیوں کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی، اینٹی نارکوٹکس فورس، متعلقہ سکیورٹی اداروں اور دیگر محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر دُکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع دُکی کو منشیات سے پاک بنانے، نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے اور منشیات کے خلاف مو¿ثر اقدامات کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں