ڈپٹی کمشنر استامحمد کی زیرِ صدارت گوٹھ غلام نبی خان جمالی خانپور میں کھلی کچہری

اُستا محمد(خ ن)ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت گوٹھ غلام نبی خان جمالی خانپور میں کھلی کچہری منعقد کی گئی عوام نے اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی فراہم کی واضح رہے کہ آج وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور ان کے فوری و مو¿ثر حل کے لیے آج ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت گوٹھ غلام نبی خان جمالی خانپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی سمیت ضلع اُستا محمد کے تمام متعلقہ ضلعی افسران سیاسی و سماجی شخصیات زمینداروں عمائدینِ علاقہ تاجر برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہریوں اور علاقے کے مکینوں نے کھل کر اپنے اجتماعی و انفرادی مسائل ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسران کے سامنے پیش کیے کھلی کچہری کے دوران عوام کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پینے کے صاف پانی کی فراہمی گیس کی کمی ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی بنیادی مراکزِ صحت میں سہولیات کی بہتری سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مچھر مار اسپرے غیر معیاری کھاد اور بیجوں کی فروخت سمیت مختلف اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی علاقے کے مکینوں نے خانپور پل سے اُستا محمد روڈ براستہ خانپور ڈسٹری کی تعمیر و بہتری خانپور پل سے ڈگری کالج اُستا محمد تک طلبہ و طالبات کے لیے اسکول بس کی فراہمی اور علاقے میں سفری و مواصلاتی سہولیات بہتر بنانے کے مطالبات بھی پیش کیے زمینداروں نے زرعی شعبے سے متعلق مسائل غیر معیاری کھاد و بیجوں کی فروخت اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں کے ساتھ مو¿ثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا عوام نے محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں بھی کمی لائی جا سکے اس موقع پر سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کی مد میں فراہم کیے جانے والے فنڈز کے مبینہ طور پر کسی دوسرے صوبے منتقل ہونے سے متعلق شکایات بھی ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کے پیسے کسی اور صوبے منتقل نہیں ھوئے ہیں ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ سربراہان عوام کے سامنے موجود ہوں اور ان کے مسائل کو براہِ راست سن کر موقع پر ہی ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری کے اس اہم فورم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کریں ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی جائز مسئلے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے دوران عوام کی جانب سے پیش کیے گئے متعدد مسائل پر موقع پر ہی متعلقہ ضلعی افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کے دائر? اختیار میں آنے والے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ایسے مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائر? اختیار سے باہر ہیں انہیں تحریری طور پر اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ ان کے حل کے لیے مو¿ثر پیروی کی جا سکے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو محض رسمی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے اور متعلقہ محکمے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کے لیے کھلی کچہری ایک مو¿ثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے عوامی مسائل کو نچلی سطح پر سمجھنے اور ان کے فوری ازالے میں مدد ملتی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی فلاح و بہبود بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں