نیو آباد، پشکان، شمبے اسماعیل، پسنی سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ویکسینیشن سیشنز کا انعقاد

گوادر(خ ن)حکومتِ بلوچستان کی صحتِ عامہ اور حفاظتی ٹیکہ جات کی پالیسی کے تحت وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے عوام دوست اور صحت دوست وژن کی روشنی میں ضلع گوادر میں اگست 2026 کے دوران 16 روزہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) آو¿ٹ ریچ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں سے محروم اور کم ویکسین شدہ بچوں تک رسائی یقینی بنانا اور معمول کی ویکسینیشن کوریج کو مزید مو¿ثر بنانا ھے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر فاروق کے مطابق ضلع بھر میں بچوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جبکہ آو¿ٹ ریچ سرگرمیوں کے ذریعے دور دراز، پسماندہ اور کم رسائی والے علاقوں میں بھی ویکسینیشن کی سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان کی صحتِ عامہ کی ترجیحات کے مطابق کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے، اس مقصد کے لیے معمول کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ آو¿ٹ ریچ سرگرمیوں کو بھی مو¿ثر اور منظم انداز میں جاری رکھا جا رہا ہے اوٹ ریچ سرگرمی کے دوران گوادر شہر، نیو آباد، پشکان، شمبے اسماعیل، پسنی سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ویکسینیشن سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جہاں بچوں کو مقررہ ویکسینیشن شیڈول کے مطابق حفاظتی ٹیکے فراہم کیے گئے۔ اس موقع پر والدین اور مقامی کمیونٹی کو بچوں کی بروقت ویکسینیشن کی اہمیت، حفاظتی ٹیکوں کے فوائد اور قابلِ انسداد بیماریوں سے بچاو¿ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں