بارکھان(خ ن) ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات، جاری صحت پروگرامز، طبی مراکز کی کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بارکھان، ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفیسر بارکھان، اسسٹنٹ کمشنر بارکھان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کے ڈی ایچ کیو، بی ایچ یوز اور دیگر بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری و کارکردگی، جاری صحت پروگرامز اور مالی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے اداروں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر مراکزِ صحت کی مو¿ثر نگرانی کریں اور طبی عملے کی حاضری یقینی بنائیں۔اجلاس میں طبی عملے کی حاضری کا خصوصی جائزہ لیتے ہوئے مختلف مراکزِ صحت میں غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی اور غیر حاضری کے ایام کی تنخواہوں سے کٹوتی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر بارکھان نے واضح کیا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام طبی افسران و اہلکار اپنی حاضری یقینی بنائیں اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی سے گریز کریں، بصورتِ دیگر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قواعد کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ضلع بارکھان میں صحت کے نظام کو مزید مو¿ثر، فعال اور عوام دوست بنانے اور عوام کو بہتر و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بارکھان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل