واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا سمیت دیگر ایجنسیاں چاند پر مستقل موجودگی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیںسائنس دانوں نے مستقبل میں چاند پر قائم ہونے والے ممکنہ خلائی اڈوں اور بڑھتی ہوئی خلائی ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے نئے قوانین تجویز کردیے ہیں، جنہیں چاند کے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ دو دہائیوں میں چاند پر مستقل انسانی رہائش گاہیں قائم ہونے اور خلائی مشنز میں اضافے کے بعد وہاں خلائی جہازوں، کارگو اور دیگر سرگرمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس صورتحال میں زمین کی طرح چاند کے گرد بھی ٹریفک مینجمنٹ کی ضرورت پیش آئے گی۔
چاند پر ایئرپورٹ؟ خلائی ٹریفک کے لیے نئے قوانین تجویز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل