واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل ایم424 میلیس منظرِ عام پر آگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مریکی بحریہ نے فضا سے فضا میں انتہائی طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے اور جدید میزائل ایم424 میلیس کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی گزشتہ اپریل کی ایک تصویر میں نیوی ائیر ٹیسٹ اینڈ ایویلیوایشن اسکواڈرن 23 کے ایک ایف 18سپر ہارنیٹ طیارے کو ان 4 میزائلوں سے لیس دکھایا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک اور تصویر میں اس میزائل کو جدید ترین ایف 35سی طیارے کے ویپنز بے میں نصب دکھایا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ایم424 میلیس لانگ رینج ائیر ٹو ائیر میزائل جو پہلے ہی آزمائش کے مراحل سے گزر رہا ہے، ایف 18سپر ہارنیٹ، ایف 35سی جوائنٹ اسٹرائیک فائٹرز اور آئندہ آنے والے F/A-XX نیکسٹ جنریشن نیول فائٹر کو مسلح کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
امریکا کا نیا اور انتہائی طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالا میزائل ایم424 میلیس منظرِ عام پر آگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل