اورنگزیب خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی

قلعہ سیف اللہ(خ ن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی۔ انہوں نے اپنے دفتر پہنچ کر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کے حل، سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور انتظامی معاملات میں بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں