لورالائی(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) زونل انسپیکشن ٹیم نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص خوراک کی فراہمی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے ڈی جی خان روڈ سمیت لورالائی شہر کے مختلف مضافاتی علاقوں میں قائم اشیاءخوردونوش کے مراکز کا معائنہ کیا۔بی ایف اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 4 ریسٹورنٹس مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ معمولی نوعیت کے نقائص پر 2 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔حکام کے مطابق جرمانہ کیے گئے ریسٹورنٹس میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی کا ناقص انتظام، کھلے کوڑے دان، ٹوٹے ہوئے کپ، حشرات کی موجودگی، گندے پانی کے ٹینک، خراب دہی اور خراب ٹٹروں کی موجودگی سمیت دیگر حفظان صحت کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔بی ایف اے حکام نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خوراک کے مراکز کی باقاعدگی سے نگرانی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تاجروں اور فوڈ بزنس آپریٹرز کو صفائی کے معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص خوراک کی فراہمی کے خلاف کارروائی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل