اشیاءے خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی متحرک

قلات(خ ن) اشیاءے خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی متحرک۔ ہوگئی ہے تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کا ریڈر اسسٹنٹ کمشنر ثنائ اللہ محمدحسنی کے ہمراہ قلات بازار کاتفصیلی دورہ کیا گرانفروشی اور صفائی سھترائی کا خیال نہ رکھنے اور زائدالمیعاد اشیاءفروخت کرنے پر متعدد دکاندار جرمانے کئے گئےڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری کی خصوصی احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر اسدسمالانی کے زیرنگرانی تحصیلدار نےجنرل اسٹورز قصائیوں، پھل و سبزی فروشوں، دودھ فروشوں اور نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیاگیا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا پرائس کنٹرول کمیٹی نے دکانداران پر واضح کیا کہ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں