ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، 18 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ

اُستا محمد(خ ن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس تعلیمی امور اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ اُستا محمد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیّر لانگو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اُستا محمد جمن خان اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسماعیل، ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے مختلف اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں میں تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے اور تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں RTSM کی رپورٹ کی روشنی میں طویل عرصے سے غیر حاضر اور مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 18 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ضابطے کے مطابق ضروری کارروائی کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری اور تدریسی عمل کو مو¿ثر بنایا جا سکے اجلاس میں کلسٹر بجٹ کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کو فراہم کیے گئے فرنیچر ریڈنگ میٹریل اور رائٹنگ میٹریل کی فزیکل ویری فکیشن کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔ یہ ٹیمیں متعلقہ اسکولوں کا گراو¿نڈ ویری فکیشن کرکے فراہم کردہ سامان کی موجودگی، استعمال اور ریکارڈ کا جائزہ لیں گی اور آئندہ اجلاس میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے صرف اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کافی نہیں بلکہ اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال کی مسلسل نگرانی بھی ضروری ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں، بنیادی سہولیات اور فراہم کردہ تعلیمی و تدریسی سامان کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسکولوں میں ایسا سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنایا جائے جہاں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہتر بنیادی سہولیات بھی میسر ہوں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع اُستا محمد میں تعلیمی نظام کی بہتری اسکولوں کی کارکردگی میں اضافے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں