اسلام آباد(خ ن)صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چی¿رمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر فیاض حسین سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے عوام کو درپیش پاسپورٹ سے متعلق مسائل، بالخصوص پاسپورٹ بلاک ہونے اور غیر قانونی یا جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جاری ہونے والے پاسپورٹس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے مقامی لوگوں کو پاسپورٹ کے حصول اور بلاک شدہ پاسپورٹس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں ایسے افراد نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے پاسپورٹ حاصل کیے، جس کے باعث ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے حقیقی اور مقامی شہریوں کے پاسپورٹس بھی بلاک ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں انہوں نے ڈائریکٹر پاسپورٹ فیاض حسین سے مطالبہ کیا کہ بلاک شدہ پاسپورٹس کے کیسز کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے اور جن شہریوں کی شناخت اور دستاویزات درست ہیں، انہیں غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، تاہم اس کے نتیجے میں حقیقی اور قانون پسند شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے مستقل حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مزید مو¿ثر رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا اس موقع پر ڈائریکٹر پاسپورٹ فیاض حسین نے صوبائی وزیر کو پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں بلوچستان کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مشکلات، بلاک شدہ پاسپورٹس کی بحالی اور غیر قانونی طریقوں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹس کے خلاف کارروائی سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نور محمد دمڑ کی پاسپورٹ ڈائریکٹر فیاض حسین سے ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل