بلوچستان،مستونگ کے باغ میں دھماکا،6افراد جاں بحق، 3زخمی

مستونگ۔۔۔۔۔بلوچستان کے علاقے مستونگ کے باغ میں دھماکے سے 6افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ڈی ایس اپی رفیق حمزہ کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں ہوا جس میں 6افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نواب غوث بخش ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں