موسیٰ خیل(خ ن)۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نئے بھرتی ہونے والے 39 کنٹریکٹ اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے گئےاس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ جمال الدین بزدار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الوہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت صوبے بھر میں تعلیم کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد دی اور انہیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور لگن اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معیاری تدریس ہماری اولین ترجیح ہےنئے تعینات ہونے والے اساتذہ کرام نے شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے عمل کو یقینی بنانے پر ڈپٹی کمشنر اور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
موسی ،خیل ، 39 کنٹریکٹ اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل