استا محمد(خ ن) ایس پی استا محمد حافظ معاذ الرحمٰن خان نے کہا ہے کہ استا محمد کو نئے ضلع کا درجہ ملنے کے بعد عوام کو مو¿ثر اور بہتر پولیسنگ کی فراہمی، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے نظام کو مزید منظم اور مو¿ثر بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں نئے پولیس تھانے قائم کیے گئے ہیں، جن میں زور گڑھ اور باغ ٹیل کے تھانے شامل ہیں، جبکہ اہم اور حساس مقامات پر مزید پولیس چوکیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تھانوں اور پولیس چوکیوں کے قیام سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی، فوری کارروائی اور عوام کو بروقت تحفظ فراہم کرنے میں نمایاں مدد مل رہی ہے۔ دور دراز علاقوں میں پولیس کی موجودگی بڑھنے سے عوام کے مسائل کے فوری ازالے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں بھی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ایس پی حافظ معاذ الرحمٰن خان نے بتایا کہ استا محمد ایک نئے ضلعے کی حیثیت سے تیزی سے انتظامی اور آبادی کے لحاظ سے وسعت اختیار کر رہا ہے، جس کے باعث پولیس پر ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حالات اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پولیس فورس میں مزید نفری کا اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت استا محمد پولیس کو تقریباً 183 پولیس کانسٹیبلز کی فوری ضرورت ہے تاکہ نئے قائم ہونے والے تھانوں اور پولیس چوکیوں کو مطلوبہ نفری فراہم کی جا سکے اور مختلف علاقوں میں پولیس گشت، ناکہ بندی، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات مزید بہتر انداز میں جاری رکھے جا سکیںانہوں نے مزید کہا کہ پولیس کانسٹیبلز کی اس ضرورت اور اضافی نفری کی فراہمی کا معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے جیسے ہی اعلیٰ حکام کی جانب سے منظوری حاصل ہوگی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا، جس سے استا محمد پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ایس پی استا محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس محدود وسائل اور دستیاب نفری کے باوجود عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہےاضافی نفری کی فراہمی کے بعد پولیس کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا اور ضلع استا محمد میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔
پولیس فورس میں مزید نفری کا اضافہ ناگزیر ہے،معاذ الرحمٰن خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل