مدرسہ دارالسرور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

جعفرآباد (نامہ نگار)جشنِ آزادیِ پاکستان کے سلسلے میں مدرسہ دارالسرور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نئی نسل کو تعلیم، اخلاق، حب الوطنی اور خدمتِ انسانیت کے جذبے سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاءنے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ مدرسہ دارالسرور ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کی تقسیم کو شرکائ نے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں