اسلام آبا(خ ن) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چی¿رمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ملکی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں، سرمایہ کاروں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اکنامک سمٹ 2026 کے دوسرے روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیرِ اہتمام منعقدہ “بلوچستان” کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں کاروباری برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بلوچستان کی وسیع اور غیر استعمال شدہ معاشی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں موجود متنوع سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات، زراعت، توانائی، سیاحت اور ساحلی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے غیر معمولی امکانات رکھتا ہے۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر (BFC) ایک مو¿ثر ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر سرمایہ کاروں کو رہنمائی، سہولت کاری اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مو¿ثر رابطے کی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، شفاف اور تیز بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی پالیسیوں کا مقصد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا اور صوبے میں پائیدار معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں موجود مواقع سے استفادہ کرے اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور BBoIT سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر مرحلے پر مکمل تعاون اور سہولت فراہم کریں گے۔
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ملکی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے، بلال کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل