چمن(خ ن) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر میٹنگ ہال چمن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی چمن اشفاق احمد ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر اویس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ضلعی محکموں کے سربراہان، بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل، میونسپل کارپوریشن، ضلعی آئی ٹی آفیسر، IRC، UNICEF اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان، منظم اور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے سجانے، پرچم کشائی، قومی ترانے، ملی نغموں، تقاریر، طلبہ کے پروگرامز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 14 اگست کی تقریبات کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اس قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ منانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں پاکستان کی آزادی کی قدر، قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بناتے ہوئے تقریبات کو کامیاب بنانے میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں۔اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی و دیگر ضروری سہولیات سمیت یومِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
14 اگست کی تقریبات کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، حبیب احمد بنگلزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل