متنازعہ جیکب آباد سم نالے پر کشیدگی شدت اختیار کر گئی، مدثر ظفر کھوسہ

جعفرآباد(خ ن) سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن مدثر ظفر کھوسہ نے کہا ہے کہ متنازعہ جیکب آباد سم نالے پر کشیدگی شدت اختیار کر گئی، سندھ ایریگیشن حکام تعمیراتی کام سے باز نہ آئے تو بلوچستان ایریگیشن حکام ضلع ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان اور ضلع صحبت پور فریدہ ترین کی ہدایت پر ان کی انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کام رکوانے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود گورنمنٹ کنٹریکٹر شیر محمد مغیری کے مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل و ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینج مدثر ظفر کھوسہ پر مبینہ طور پر پتھراو¿ کی کوشش کی اور ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمان بلوچ اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی ہدایات پر مدثر ظفر کھوسہ نے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ کے ہمراہ متنازعہ جیکب آباد سم نالے کے جاری کام کا جائزہ لیا، جہاں ڈی ایس پی عبدالحمید تھہیم اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ اس دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے مشتعل عناصر نے مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے ہوئے تعمیراتی کام جاری رکھنے کا اعلان کیا، تاہم مدثر ظفر کھوسہ نے دوٹوک مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ جیکب آباد سم نالے کو کسی صورت بلوچستان کے مین حیردین ڈرینج سسٹم میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا، دھونس، دھمکیوں اور طاقت کے زور پر بلوچستان کے اضلاع کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور بین الصوبائی منظوری کے بغیر سندھ ایریگیشن کو بلوچستان کی حدود میں ایک انچ بھی تعمیراتی کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں