اسسٹنٹ کمشنر سیوی کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس

سیوی(خ ن)اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ آفس میں ماہانہ جائزہ اجلاس (MRM) منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم اینڈ ای آفیسر لالہ صمد خان عثمانی، ڈاکٹر ذیشان بشیر (ADHO)، محمد آصف خجک (پاپولیشن آفیسر) اور ضلع بھر کے تمام بی ایچ یو انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، کارکردگی، جوابدہی اور رپورٹنگ نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر AI فریم کے تحت حاضری، DHIS-2 رپورٹنگ، قبل از پیدائش (ANC) اور بعد از پیدائش (PNC) خدمات، ریکارڈ کی درستگی، ملیریا کی اسکریننگ کے لیے RDTs کے مو¿ثر استعمال، خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام بی ایچ یو انچارجز مقررہ وقت پر درست رپورٹس جمع کرانے، مکمل ریکارڈ برقرار رکھنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاءنے ضلع سبی میں صحت کی خدمات کے معیار اور کلیدی کارکردگی کے اشاریوں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں