ایس پی سریاب اور ڈی ایس پی شالکوٹ نے ایس ایچ او کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

کوئٹہ(جنرل رپورٹر)۔ایس پی سریاب ڈویڑن عابدحسین بخاری،ڈی ایس پی سریاب طالب حسین اور ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خضرحیات نے بہترین کارکردگی اور فرض شناسی کے اعتراف میں متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی کی۔اس سلسلے میں ایس پی سریاب اور ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل کی جانب سےایس ایچ او کیچی بیگ۔مجاہد ملغانی، ایس ایچ او سریاب فضل الرحمن خلجی۔ ولی بارک۔اوربلال خان سمیت دیگر پولیس افسران کو نمایاں بہترین خدمات پر سی سی تھری (CC-III) سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباشی بھی دی گئی۔ ایس پی سریاب سید عابدحسین شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت اور زیرِ نگرانی میں سریاب کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، موبائل فون چوری اور سنیچنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیراو¿ تنگ کرکے بلاامتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھنے پر زوردیا گیا اور انہوں نے کہا کہ عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پولیس جوان دن رات متحرک ہیں۔ ایس پی سریاب نے فیلڈ میں موجود اپنے جوانوں اور افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلہ افزائی کرکے انہیں تعریفی سرٹفیکٹ سے نوازا گیا اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں