ڈپٹی کمشنرچمن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

چمن(خ ن) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت آج ڈپٹی کمشنر میٹنگ ہال چمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی فورسز اور مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔\اجلاس میں BSDI فیز-II کے تحت مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ BSDI فیز-III کے پی سی-ون (PC-I) کی تیاری اور بروقت جمع کرانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع چمن کی مجموعی انتظامی صورتحال، بین الادارہ جاتی روابط اور دیگر اہم عوامی و ترقیاتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے، اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ برقرار رکھنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کی شفاف، معیاری اور بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے عوامی خدمت کی فراہمی کو مزید مو¿ثر بنانے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں