باغٹیل کی عوام کو زرعی پانی سمیت پینے کا پانی فراہم کریں ،عبداحمید پلال

ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف)اوستہ محمد کے نزدیکی پسماندہ علاقے باغٹیل گنداخہ کے سیاسی وسماجی رہنما و زمیندار عبداحمید پلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کے ساتھ کہا کہ باغٹیل گنداخہ کے علاقے میں زرعی پانی تو دور کی بات لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں وقت کے حکمرانوں سمیت عوامی نمائندوں سے پوری علاقے کے لوگوں کی ہمدردانہ فریاد اور چیخ و پکار ہے کہ اس علاقے کی عوام کے ساتھ اتنا ظلم کیوں ہے ہم بھی آخر انسان ہیں باغٹیل گنداخہ کو زرعی پانی تو دور کی بات ہے مگر پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے اس لیئے موجودہ حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ باغٹیل کی عوام کو زرعی پانی سمیت پینے کا پانی فراہم کریں تاکہ انسان سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر عوام اپنے حق کے لیئے آواز بلند کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں