جیکب آباد ( انیس جکھرانی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی کال پر “مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں” کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی جنرل سیکریٹری رضوان خان اوڈھو،شوکت علی گھنیو، بابر تھیم کامران پیچوہو اور دیگر رہنماو¿ں نے کی۔ ریلی جکھرانی ہاو¿س سے شروع ہو کر پریس کلب تک مارچ کی شکل میں نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شہر کا چکر لگایا اور پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیا۔ ریلی کے شرکائ نے سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے “سندھ طاس معاہدے” کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا بین الاقوامی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ دریائے سندھ اور اس کا پانی ہماری انسانی بقا اور زندگی ہے، جس کی ہم مرتے دم تک حفاظت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم سندھ کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ سندھ کا پانی سندھ کا ہے اور اس پر کسی کو بھی قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ پی پی کے جیالے اب سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
جیکب آباد: “مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں” کے تحت پی پی کی احتجاجی ریلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل