قلات(خ ن) ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے عوامہ شکایت پر شیشہ ڈغار کلی بنگلزئی واٹرسپلائی کی عدم فعالی کانوٹس لیکر متعلقہ محکمے کو فوری کارواءکی ہدایت کی ہےایکسین پبلک ہیلتھ سہیل باروزئی ایس ڈی او ہدایت اللہ بلوچ نےضلعی انتظامیہ کےاحکامات پرفوری عملدرآمدکرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کلی بنگلزئی شیشہ ڈغار کے خراب واٹرسپلائی کی فوری مرمت اور بور کے ناکارہ پائپ کی تبدیل شروع کردی ہے مشینری اور نئے پائپ سائٹ پر پہنچاکر انجینئر کی زیرنگرانی علاقہ مکینوں کو پانی کی سپلاءکیلئے بحالی کاکام جنگی بنیادوں پر شروع کردیا ہےعلاقہ مکینوں کا کہناہیکہ ڈپٹی کمشنر منیر احمددرانی ایک مخلص اور غریب پرور آفیسر ہے عوامی مسائل کے فوری حل کے لی¿ے ہروقت کوشاں ڈپٹی کمشنر اور ایکسین پی ایچ ای کے زیرنگرانی ایس ڈی او ہدایت بلوچ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لی¿ے بروقت اقدامات اٹھارہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنرنے عوامہ شکایت پر شیشہ ڈغار کلی بنگلزئی واٹرسپلائی کی عدم فعالی کانوٹس لے لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل