نصیرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ٹریفک نظام کی بہتری، شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات، اس کے علاوہ بی ایس ڈی آئی BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ،پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوام کی مشکلات کے پائیدار حل کیلئے مزید بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے تمام امور پر عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور ان پر مو¿ثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے دی گئی ذمہ داریاں محض رسمی نہیں بلکہ ان پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے آپس میں قریبی رابطہ، مو¿ثر کوآرڈینیشن اور باہمی تعاون کو فروغ دیں تاکہ سرکاری امور میں بہتری لائی جا سکے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کا اصل مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، لہٰذا تمام ادارے اپنی کارکردگی میں بہتری لا کر عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں سہولیات میسر آ سکیں اور حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل