کنراج میں تیز طوفانی ہواوں اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی

کنراج میں تیز طوفانی ہواوں اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی

سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں تیز طوفانی ہواوں اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، 2 بچے زخمی، 4 مکانات زمین بوس، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، سولر پینل سسٹم شدید نقصان کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاکھوں روپے مالی نقصان کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کے روز لسبیلہ کے دور دراز افتادہ پہاڑی علاقے کنراج میں اچانک آنے والی طوفانی ہواو¿ں اور موسلادھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ کنراج کے علاقے گوٹھ محمد خان جاموٹ میں دو مکان اور کچن کی چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ حاجی سومار جاموٹ گوٹھ دودر میں عبدالکریم جاموٹ اور خدابخش جاموٹ کے رہائشی مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے۔ دوسری جانب زمیندار غلام قادر جاموٹ کی زمین پر نصب سولر پینل سسٹم تیز ہواو¿ں کی شدت برداشت نہ کرسکا اور مکمل طور پر ٹوٹ کر ناکارہ ہوگیا۔ جبکہ کئی دیگر مکانات کی چھتیں درخت اکھڑنے اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات۔ موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں کے آنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ موسلادھار بارش اور تیز ہواو¿ں کی شدت اس قدر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے۔ لوگ اپنی جان و مال بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے اور کئی علاقوں میں آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ متاثرہ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کر کے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد خیمے راشن اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس آفت کے بعد دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں