بچوں کی نشوونما اور بہبود میں والدین کا کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقادِ
ژوب (بیور چیف رفیق قیصرانی)بچوں کی نشوونما اور بہبود میں والدین کا کردار کے حوالے سے ضلع ژوب میں سیمینار کا انعقادِ پیرنٹنگ ماہ سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ نیوٹریشن پروگرام بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ (یونیسیف) کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا سیمینار میں ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر نعمت اللہ سمیت باقی سٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڑوب میں پیرنٹنگ ماہ سیمینار کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروقار سیمینار کا عنوان ” بچوں کی نشوونما اور بہبود میں والدین کا کردار ” تھا۔ پروقار سیمینار میں ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر نعمت اللہ، محکمہ صحت کے حکام،محکمہ صحت کے افسران، پی پی ایچ آئی کے نمائندگان، بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر، بی این پی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملہ، اسکولوں کے پرنسپلز، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر ،مذہبی شخصیت , صاحب، پرنسپل شاہ گرائمر سکول ،کمیونٹی کے ارکان اور کمیونٹی کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تمام میمبران نے پیرنٹنگ کے مہینے کی سرگرمیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ سیمینار میں علم کو بانٹنے، والدین کے مثبت طریقوں کو فروغ دینے، اور کمیونٹی میں خاندانوں اور بچوں کی مدد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا اور پروگرام کے اختتام کے بعد ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پروقار سیمینار سے خطاب کرتے ہو? ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر نعمت اللہ اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیع اللہ سمیت و دیگر نے کہا کہ والدین کو بچے کی پیدائش سے لیکر پانچ سال بچوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ بچوں کی بہترین نشوونما کےلیے انہیں خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن پروگرام کے تحت شہروں اور دیہاتوں میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور بہترین نشوونما کےلیے بلاججھک ہمارے قائم سینٹرز میں باقاعدگی کے ساتھ اپنے بچوں کا معائینہ کرائیں تاکہ کمزور بچوں کو بروقت خوراک مہیا کیا جا سکے