ایران کو 3ارب ڈالرز دینے پر عبوری اتفاق ہوگیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ
تہران۔۔۔۔۔۔۔ایران کو 3ارب ڈالرز دینے پر عبوری اتفاق ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران نے مذاکرات میں ہر پیشرفت کیساتھ 3ارب ڈالر جاری کرنے کی شرط رکھی ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر سلطنت عمان کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں سلطنت عمان کی تجویز پر مشاورت کیلئے مذاکراتی وفود اپنے اپنے ممالک جائیں گے۔