غزہ پر اسرائیلی حملہ، 8 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید
غزہ۔۔۔۔غزہ پر اسرائیلی حملے میں 8 سال کی بچی سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی بمباری نے خان یونس کے خیمے میں بچی سمیت 4 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب شام کے سرحدی علاقے درعا میں اسرائیلی فورسز مقامی افراد سے جھڑپ کے بعد واپس چلی گئیں۔اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں یکے بعد دیگر 2 کار بم دھماکے ہوئے، مشتبہ قاتلانہ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔