ڈیرہ مراد جمالی ، نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ

ڈیرہ مراد جمالی۔۔۔۔۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کا جعفرایکسپریس پر راکٹ سے حملہ تاہم مسافراورٹرین محفوظ رہی سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ٹرین کو سخت سکیورٹی میں جیکب اباد روانہ کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود ربی کینال خالق آباد کے ایریا میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور ٹرین پر چار راکٹ لانچر فائر کیے گئے سکیورٹی فورسز کے مطابق راکٹ لانچر فائر کرنے سے ٹرین اور مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھراو کرلیا اور سرچ اپریشن کے بعد علاقے کو کیلئر کردیا گیا جبکہ سخت سکیورٹی کی نگرانی میں ٹرین کو جیکب اباد روانہ کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں