تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفر

کوئٹہ(یو این اے) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بلوچستان حاجی لعل جان جعفر نے کہا ہے۔ کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور پڑھا لکھا بلوچستان وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا وژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکولوں گرانٹ چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ جبکہ کوئٹہ کے معروف گورنمنٹ پرائمری سکول کلی رحم الدین کوئٹہ کے 20 بہترین سکولوں میں شامل ھوگیا۔ جسے خصوصی گرانٹ میں بھی شامل کیاگیا۔ سکول کے ہیڈماسٹر ماسٹر حاجی صالح محمد کاکڑ کو سیکرٹری تعلیم حاجی لعل جان جعفر نے چیک حوالے کیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کے مالی تعاون سے ضلع کوئٹہ کے 20 منتخب سرکاری سکولوں میں سکول بہتری منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے گرانٹ چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر یونیسف ایجوکیشن آفیسر سید افتخار شاہ، ای ایس پی کے صوبائی منیجر نقیب خلجی، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر کوئٹہ عزیز الرحمان کاکڑ، ایاز خان، نور اللہ وطن دوست، ضلعی تعلیمی آفیسر شیر احمد سمالانی، حیدر خان ناصر، میڈم حسن آرا، سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور پیرنٹس ٹیچرز سکول مینجمنٹ کمیٹی (PTSMC) کے چیئرمینز موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن لعل جان جعفر نے کہا کہ “جس طرح ہم مسجد اور دیگر عبادت گاہوں کا خیال رکھتے ہیں، اسی طرح سکولوں کا خیال رکھنا بھی ہم سب پر لازم ہے، کیونکہ سکول ہی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی عبادت گاہیں ہیں۔” انہوں نے والدین کمیٹیوں اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ گرانٹ کا شفاف اور مثر استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس تعاون پر یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب میں یونیسف کے سید افتخار شاہ اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عزیز الرحمان کاکڑ نے بھی خطاب کیا اور سکول بہتری منصوبوں پر بروقت اور معیاری عملدرآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں