سیوی/نامہ نگار)کمشنر سیوی ڈویڑن عرفان اللہ خان نے ڈویڑنل پبلک سکول سیوی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباءسے تعلیمی سرگرمیوں، نصاب اور مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے جن کے ذریعے طلبائ کی تعلیمی استعداد اور سیکھنے کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر عرفان اللہ خان نے طلبائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ طلباءمحنت، لگن اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے طلبائ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ علم کے حصول کے ساتھ ساتھ کردار سازی، اخلاقی تربیت اور اساتذہ کا احترام بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر کمشنر سیوی ڈویڑن نے اساتذہ سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور نئی نسل کی بہتر تربیت میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اساتذہ طلبائ کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، تدریسی معیار اور مثبت تعلیمی ماحول کو برقرار رکھا جائے تاکہ طلبائ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔ دورے کے دوران کمشنر عرفان اللہ خان نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور پودا لگا کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ماحول کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی ضروری ہے۔ طلباءاور اساتذہ کو بھی شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ترغیب دی۔
طلباءمحنت، لگن اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں، عرفان اللہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل