عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے،الیاس کبزئی

سیوی (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح سیوی میں بھی 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے آفیسر کلب تک ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، اساتذہ کرام، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک منظم ریلی نکالی گئی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آفیسر کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم، کشمیر کے پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی اقدامات کی مذمت اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاءنے پرجوش نعرے بازی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقواممتحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کی کشمیر میں آمد اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام ہر سال یومِ سیاہ مناتے ہیں، جبکہ پاکستان اس دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ڈپٹی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکےانہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں ان کے حقِ خودارادیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گی ریلی میں ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، اساتذہ، طلبائ اور شہریوں کی بھرپور شرکت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ سیوی کے عوام بھی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں