جعفرآباد (مقصود احمد مہر) محمد اکبر مگسی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مقبول احمد مہر اور محمد خان راہوجہ نے دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقبول احمد مہر اور محمد خان راہوجہ نے کہا کہ بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ﷺکی حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو اور بڑی سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمانے والوں پر خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا خوش نصیبی کی بات ہے، جس پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت محمد اکبر مگسی کے عمرہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی عبادات، دعاو¿ں اور نیک اعمال کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی، ایمان و عافیت کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے۔ مقبول احمد مہر اور محمد خان راہوجہ نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد اکبر مگسی کو بار بار حرمین شریفین کی باادب حاضری نصیب فرمائے اور تمام مسلمانوں کو بیت اللہ شریف کی زیارت اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عمرہ کی سعادت حاصل کرنا خوش نصیبی ہے، مقبول احمد مہر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل