کیسکو خاران کی ماہ جون میں ریکوری مہم جاری

کیسکو خاران کی ماہ جون میں ریکوری مہم جاری

خاران( محمدعیسی محمدحسنی )کیسکو خاران کی ماہ جون میں ریکوری مہم جاری نادہندگان سے بلز کی ادائیگی وصول کی جارہی ہیں اس سلسلے میں کیسکو خاران کا ٹیم ایس ڈی او کیسکو خاران سرفراز احمد بادینی کے زیر نگرانی میں بجلی واجبات کی وصولی کے لیے جاری ریکوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں کیسکو ٹیم کی طرف سے نادہندہ صارفین کے خلاف مو¿ثر کارروائی کی جارہی ہیں اور رقم باقاعدہ قومی خزانے میں معتلقہ بینکوں کے ذریعے اکاو¿نٹ میں جمع کی جارہی ہیں رقم کیسکو حکام کے مطابق بجلی بلوں کی بروقت وصولی سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو خاران سرفراز احمد بادینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صارفین سے گزارش کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بجلی کے بل بروقت جمع کریں تاکہ ریکوری کے عمل میں آسانی پیدا ہو اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے بروقت بلز کی ادائیگی سے بجلی کی ٹیمنگ میں بھی اضافہ ممکن ہوگی بصورت دیگر کیسکو اتھارٹی کا نادہندگان کے خلاف سخت مہم کے دوران بلز جمع نہ کرانے پر کنکشنز کاٹ دی جائے گی خاران کیسکو اتھارٹی نے تمام ڈیفالٹرز کو حتمی وارننگ جاری کی کہ وہ ماہ جون سے پہلے لازمی بلز جمع کرائیں انھوں نےکہا کہ کیسکو ٹیمیں خاران شہر میں محترک ہوچکی ہیں اور ریکوری کا ہدف پورا کرنے کے لئے بلا امتیاز کنکشنز منقطع کی جارہی ہیں۔اگر ریکوری کم ہوئی تو مجبورا بجلی کا کوٹہ کم کرنا پڑے گا اور ریکوری مہم اسی طرح جاری رئیگا اس موقع پر فیڈرز انچارجز بہادر خان قمبرانی۔کرم الہی بڑیچ ۔اور سرکاری املاک کے ریکوری انچارج حاجی محمد عارف چنال بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں