بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے بروری کے لئے گرین بسیں شروع کرنے کامطالبہ کردیا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے بروری کے لئے گرین بسیں شروع کرنے اور ایم پی اے ہاسٹل کی سیکورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا ،،، وزیر اعلی کی مشیر برائے کھیل مینا مجید کا کہنا تھا کہ مند وتمپ میں دہشت گردی غریب مزدوروں کو تنگ کررہے ہیں۔جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے بروری سے لوکل بسیں بند کی گئیں ہیں،لوکل بسیں بند ہونے سے طالب علموں کو مشکلات کاسامنا ہے اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کا کہناتھا کہ آپ اراکین اسمبلی اس معاملے پر قرارداد لائیں، وزیر اعلی کی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کا کہنا تھا کہ مند اور تمپ میں دہشتگرد غریب مزدوروں کو تنگ کررہے ہیں،ایک غریب کی گاڑی اور سامان بلاوجہ جلایاگیا،یہ دہشتگرد غریب مظلوم بلوچ عوام کو تنگ کررہے ہیں دہشتگرد مظلوم عوام کے غم خوار نہیں ہوسکتے ہیں،رکن اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ہاسٹل میں رات کو بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں آتی ہیں،انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے رات کو ایم پی اے ہاسٹل کا دورہ کریں،اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ہاسٹل میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے، ایم پی اے ہاسٹل میں سیکیورٹی کے معاملے پر جلد اجلاس بلاوں گا،صوبائی وزیر علی مدد جتک کا کہناتھا کہ آج صوبے میں مظلوم کے حق میں بات کرنا جرم بن گیا ہے، صوبے کے نواب اور سردار کسی کے خیر خواہ نہیں ہیں، ہم صوبے کے مظلوم کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں